مہر خبررساں ایجنسی نے ڈان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سرگرم سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان پاکستان نے پاکستان کے معروف اور مشہور قوال امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہابی دہشت گرد اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ محسود نے معروف قوال امجد صابری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں سر گرم وہابی دہشت گردوں نے لیاقت آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے ساتھ ٹی وی پروگرام کرنے والے نوحہ خواں فرحان علی وارث کی گاڑی پر بھی مبینہ حملے کی کوشش کی لیکن فرحان علی وارث اپنی گاڑی میں موجود نہیں تھے۔ ڈان نیوز کے مطابق معروف نوحہ خواں فرحان علی وارث کی کار پر تین ہٹی کے قریب فائرنگ کی گئی، تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔فرحان علی وارث اور امجد صابری اکثر ٹی وی پروگرامز میں ساتھ شرکت کرتے تھے۔حملہ آوروں کی فائرنگ کے جواب میں فرحان علی وارث کے گارڈ نے بھی فائرنگ کی، جس کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ آنحضور (ص) کے دونوں مداحوں پر وہابی دہشت گردوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
پاکستان میں سرگرم سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم طالبان پاکستان نے پاکستان کے معروف اور مشہور قوال امجد صابری کے قتل کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
News ID 1864941
آپ کا تبصرہ